پیر، 23-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

پاکستان میں ریکوڈک منصوبے سے متعلق بڑی خبر

22 اگست, 2025 12:07

اسلام آباد: پاکستان میں ریکوڈک منصوبے سے متعلق بڑی خبر آ گئی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے ریکوڈک میں فنانسنگ پیکیج کی منظوری دے دی، ایشیائی ترقیاتی بینک ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، جس میں سے ریکوڈک مائننگ کمپنی کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض ہے۔

صدر ایشیائی بینک کے مطابق ریکو ڈک اہم معدنیات کی سپلائی چین کو بہتر بنائے گا، ریکوڈک صاف توانائی کی منتقلی اور ڈیجیٹل اختراع کو آگے بڑھائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ معدنیات کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کو پورا کرنے میں مدد دے گا، منصوبہ ملک میں تبدیلی کی اقتصادی ترقی اور غربت میں کمی کا سبب بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینک کی معاونت پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر ہے، بڑے منصوبے سے معیاری ملازمتیں پیدا ہونگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔