ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news has arrived for those getting a driving license.
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد یہ قانون فوری طور پر نافذ ہوگیا۔
اس ترمیمی بل کے تحت ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر مزید سخت شرائط لاگو کر دی گئی ہیں، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بل کو آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت منظور کیا گیا ہے۔ اس قانون کا مقصد شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ٹریفک قوانین کو مؤثر بنانا ہے۔ گورنر ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نئی ترامیم سے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی اور ڈرائیورز کو ذمہ دار بنایا جائے گا۔
بل میں واضح کیا گیا ہے کہ ہیوی وہیکلز کے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے مزید شرائط عائد کی گئی ہیں۔ اب ایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی لائسنس حاصل کرنے کے لئے پری لائسنس ٹریننگ کورس لازمی ہوگا۔ اس کے بغیر کوئی بھی ڈرائیور بھاری گاڑی چلانے کا لائسنس نہیں لے سکے گا۔
ذرائع کے مطابق نئے قانون کے تحت غیر ذمہ دار ڈرائیونگ، بغیر لائسنس گاڑی چلانے اور دیگر خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے اور سزائیں بھی رکھی گئی ہیں۔ شہریوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ وقت پر لائسنس کی تجدید کرائیں اور لازمی تربیت کے مراحل مکمل کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









