پیر، 23-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

ای چالان غلط موصول ہوجائے تو کیا کریں؟ نیا طریقہ کار سامنے آگیا

22 اگست, 2025 14:04

پنجاب میں شہریوں کے لیے خوشخبری ہے۔ اگر کسی کو غلط ای چالان موصول ہوجائے تو اب اس کی تصحیح کا عمل مزید آسان ہوگیا ہے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے اس مقصد کے لیے اپنی ویب سائٹ پر ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

شہری اب echallan.psca.gop.pk پر جا کر ای چالان کی تصحیح یا ریویو کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے نہ صرف واجب الادا چالان چیک کیا جاسکتا ہے بلکہ شکایت کے ساتھ تصاویر بھی اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں تاکہ معاملہ فوری طور پر دیکھا جاسکے۔

شکایت ملنے کے بعد سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیم موقع پر تصدیق کرے گی۔ اگر چالان واقعی غلط ثابت ہوا تو اسے فوری طور پر منسوخ کردیا جائے گا۔

ای چالان چیک کرنے کے لیے شہریوں کو سیف سٹی کی ویب سائٹ پر رجسٹر ہونا ہوگا۔ رجسٹریشن کے بعد صرف ایک کلک میں اپنے تمام چالان کی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔