اب دفتر کے باہر لمبی قطاروں کی ٹینشن ختم! نادرا کی ‘موبائل وین’ اب آپ کے دروازے پر شناختی کارڈ بنانے آئے گی، مگر کیسے؟

نادرا نے اعلان کیا ہے کہ 23 اگست 2025 سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی موبائل رجسٹریشن مہم شروع کی جا رہی ہے۔
اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ شناختی کارڈ سے متعلق سہولیات ان پاکستانیوں کو ان کے رہائش کے قریب فراہم کی جائیں۔
یہ سہولت ابتدائی طور پر بینبری (برمنگھم) اور بریر فیلڈ (مانچسٹر) میں میسر ہوگی، جہاں پاکستانی شہری اپنے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کے ساتھ ساتھ نائیکوپ اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔
نادرا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خواتین کے لیے الگ کاؤنٹرز اور خصوصی عملہ تعینات ہوگا تاکہ وہ باآسانی خدمات حاصل کر سکیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درخواست کے عمل کو تیز بنانے کے لیے اپنے پرانے شناختی کارڈ یا ب فارم ہمراہ لائیں۔
مزید سہولت کے لیے نادرا نے پاک آئی ڈی ایپ کے استعمال پر زور دیا ہے، جس کے ذریعے نہ صرف شناختی کارڈ کی تجدید بلکہ پیدائش اور نکاح کی رجسٹریشن سمیت سرکاری ملازمتوں کے لیے درخواست دینا بھی ممکن ہے۔
نادرا کا کہنا ہے کہ یہ مہم اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات کو زیادہ جدید اور قابلِ رسائی بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے، تاکہ وہ دنیا کے کسی بھی خطے میں رہتے ہوئے اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔
مزید معلومات یا شکایات کے لیے شہری نادرا کی ویب سائٹ، واٹس ایپ چینل یا آن لائن پورٹل سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے ادارہ پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ون ونڈو ڈیسک کو بھی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اپ گریڈ کر چکا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









