ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 150 کلومیٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 60 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔
لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









