اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورہ پر بنگلادیش روانہ

23 اگست, 2025 11:30

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 2 روزہ سرکاری دورہ پر بنگلادیش روانہ ہوگئے ہیں۔

اسحاق ڈار کا دورہ بنگلادیشی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے، ڈھاکا میں اسحاق ڈار کی بنگلا دیشی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔

وزیر خارجہ کی بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات ہوگی، اسحاق ڈار خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ملیں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ 13 برس بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بنگلادیش ہے۔

ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ علاقائی و عالمی امور بھی ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔