اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

بھارت کی دوسری مرتبہ پاکستان کو پیشگی سیلاب کی اطلاع

25 اگست, 2025 16:54

بھارت نے پاکستان کو 24 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ رابطہ کر کے دریائے ستلج میں سیلاب کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے ستلج میں سیلاب سے متعلق معلومات دیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت ماضی میں بھی سیلابی پانی کی تفصیلات دیتا آیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا بتانا ہے کہ بھارت نے 24 اگست کو سیلاب کی وارننگز سندھ طاس کمیشن کے بجائے سفارتی چینلز سے دیں، پاکستان نے اعادہ کیا بھارت معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کا پابند ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل قرار دینا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت کے یک طرفہ اقدامات خطے کے امن و استحکام پر سنگین منفی اثرات ڈال سکتے ہیں۔

گزشتہ رات بھی بھارت کی جانب سے پاکستان سے رابطہ کیا گیا تھا اور دریائے طوی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد پہلا بڑا رابطہ کیا گیا تھا۔

بھارت نے مئی میں پاکستان سے ہونے والی جنگ کے بعد یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جسے پاکستان نے مسترد کر دیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔