غزہ اور لبنان میں اسرائیلی بمباری جاری، مزید 7 افراد شہید جبکہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر

غزہ اور لبنان میں اسرائیلی بمباری جاری، مزید 7 افراد شہید جبکہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر
خطے میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ اور جنوبی لبنان میں جنگ بندی معاہدے کو ایک بار پھر پامال کرتے ہوئے تازہ حملے کیے، جن میں 7 فلسطینی شہید جبکہ متعدد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
غزہ کے شہر رفح اور دیگر قریبی رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فورسز نے رات بھر چھاپے اور فضائی حملے کیے۔
فلسطینی حکام کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم 7 شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رفح میں کارروائی کے دوران حماس کے ایک کمانڈر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ غزہ میں عسکری کارروائیاں پورے دباؤ کے ساتھ جاری رہیں گی۔
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 360 فلسطینی شہید اور 900 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ جنگ کے آغاز سے لے کر آج تک شہادتوں کی مجموعی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
لبنان میں بھی صورتحال کشیدہ ہے، جنوبی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرکے 4 رہائشی عمارتیں تباہ کر دیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حملوں کا ہدف حزب اللہ کے مبینہ اسلحہ ذخائر تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












