ہمیں "رسگلہ” کیوں نہیں ملا؟ شادی کی خوشیاں ہنگامے میں بدل گئیں ؛ جھگڑے میں متعدد افراد زخمی

ہمیں "رسگلہ" کیوں نہیں ملا؟ شادی کی خوشیاں ہنگامے میں بدل گئیں ؛ جھگڑے میں متعدد افراد زخمی
بھارتی ریاست بہار میں ایک جوڑے کی شادی کی خوشیاں اس وقت بد نظمی کا شکار ہو گئیں جب رسگلے ختم ہونے پر دلہا اور دلہن کے اہلِ خانہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق ضلع بودھگیا میں ہونے والی تقریب چند ہی منٹوں میں ہنگامہ گاہ میں بدل گئی جہاں مہمان ایک دوسرے پر گھونسے، تھپڑ اور کرسیاں برساتے دکھائی دیے۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی رسومات مکمل ہونے کے بعد دلہن کے خاندان نے شکایت کی کہ مہمانوں کیلئے رسگلے ناکافی ہیں، ابتدا میں بحث معمولی تھی مگر جلد ہی تلخ کلامی مارپیٹ میں بدل گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں جانب کے مہمانوں نے ایک دوسرے پر ہاتھ اٹھایا، کرسیاں اچھالی گئیں اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے والد نے الزام لگایا کہ جھگڑے کی اصل وجہ رسگلے نہیں بلکہ جہیز کا تنازع تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دلہے والوں نے مبینہ طور پر جہیز میں 2 لاکھ روپے اضافی مانگے تھے، انکار کیے جانے پر رسگلے کا معاملہ بہانہ بنا کر تنازع کھڑا کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











