اسرائیل کا جنگی جنون بےقابو؛ دفاعی بجٹ میں 25 فیصد اضافہ

اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنے کا اعلان
اسرائیلی کابینہ نے 2026 کے قومی بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس میں دفاعی اخراجات کے لیے 35 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔
عالمی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ رقم پہلے سے تجویز کردہ 28 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 25 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے، جسے خطے میں بڑھتے عسکری تناؤ کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اب اس بجٹ کو حتمی منظوری کے لیے اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، جہاں وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو اندرونی سیاسی اختلافات کے باعث سخت مزاحمت کا سامنا ہو سکتا ہے، ضروری ہے کہ بجٹ مارچ سے پہلے ہر صورت منظور ہو جائے، ورنہ اسرائیلی قانون کے تحت ملک میں نئے انتخابات کا انعقاد لازم ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ دو برس میں جاری غزہ جنگ، وقفے وقفے سے ہونے والی جنگ بندیاں اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے یہودی مذہبی طلبہ کو فوجی سروس سے استثنیٰ دینے کے مطالبات نے حکومتی اتحاد میں دراڑیں مزید گہری کر دی ہیں۔ یہی اختلافات نئے بجٹ کی منظوری کو حکومت کے لیے بڑا چیلنج بنا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












