جمعرات، 15-جنوری،2026
جمعرات 1447/07/26هـ (15-01-2026م)

گاڑی خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

06 دسمبر, 2025 11:27

پاکستان آٹو شو 2025 میں ایم جی موٹرز نے اپنی نئی ایم جی یو 9 کو باضابطہ طور پر پیش کر دیا۔

گاڑی کی پہلی جھلک نے ہی شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔ کمپنی نے اس موقع پر قیمت کا اعلان بھی کر دیا، جبکہ پری بُکنگ کے دوران 80 لاکھ روپے میں رکھی گئی ابتدائی قیمت میں واضح کمی کر کے خریداروں کو خوشگوار سرپرائز دیا گیا ہے۔

ایم جی یو 9 کمپنی کی پاکستان میں متعارف کردہ پہلی ڈیزل پک اَپ ہے۔ گاڑی میں 2.5 لیٹر ٹربو ڈیزل انجن دیا گیا ہے، جو طاقت اور کارکردگی کے لحاظ سے اسے ایک مضبوط آپشن بناتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یو 9 ایک مضبوط باڈی، جدید ٹیکنالوجی اور بھاری لوڈ اٹھانے کی صلاحیت کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں اہم مقابلہ پیش کرے گی۔

گاڑی کے فیچرز کی بات کی جائے تو یو 9 میں 4×4 ڈرائیو ٹرین، ڈفرینشل لاکس، 3,500 کلوگرام ٹوئنگ کیپسٹی، 20 انچ الائے رِمز، اور 7 ایئر بیگز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ L2–ADAS جیسے جدید سیفٹی سسٹمز بھی موجود ہیں۔ کیبن کو بھی خاصی توجہ سے تیار کیا گیا ہے، جس میں 12.3 انچ ٹچ اسکرین، آرام دہ نشستیں اور جدید انفوٹینمنٹ سسٹم شامل ہے۔

قیمت کے حوالے سے کمپنی نے یو 9 پرو کا ایکس فیکٹری ریٹ 22,749,000 روپے مقرر کیا ہے۔ ایم جی کے مطابق یہ قیمت پاکستان کی پک اَپ گاڑیوں کی مارکیٹ میں اسے ایک مضبوط پوزیشن دلا سکتی ہے۔ یو 9 کا دوسرا ویرینٹ Explore Pro + Smart Hatch Option بھی متعارف کروایا گیا ہے، جس میں اضافی فیچرز کے ساتھ اس کی قیمت 23,949,000 روپے رکھی گئی ہے۔ یہ قیمت اسٹینڈرڈ ویرینٹ سے تقریباً 12 لاکھ روپے زیادہ ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔