بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

ہونڈا سوک خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

06 دسمبر, 2025 11:42

کراچی میں ہونڈا پاکستان نے صارفین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی نے اپنی مشہور ماڈل ہونڈا سوک اوریل کے لیے 18 ماہ کی آسان قسطوں کی نئی اسکیم متعارف کروائی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس لگژری گاڑی کو خرید سکیں اور بھاری رقم ایک ساتھ ادا کرنے کی مشکل سے بچ جائیں۔

ہونڈا فورٹ کے مطابق جو خریدار اس پلان سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، اسے ابتدائی ادائیگی یعنی ڈاؤن پیمنٹ جمع کروانا ہوگی۔ اس کے بعد طے شدہ ماہانہ قسط کے ذریعے گاڑی کی قیمت آہستہ آہستہ ادا کی جا سکے گی۔

ہونڈا سوک اوریل 1.5 ٹربو ملک میں ایک پسندیدہ ماڈل ہے۔ اس گاڑی کی وجہ مقبولیت اس کی جدید خصوصیات اور مضبوط پرفارمنس ہے۔ گاڑی میں 1.5 لیٹر ٹربو انجن دیا گیا ہے جو طاقت اور ایوریج کا اچھا توازن فراہم کرتا ہے۔ اندرونی حصے میں چمڑے کی سیٹیں، کشادہ کیبن اور اعلیٰ معیار کا فینش شامل ہے۔

انفوٹینمنٹ سسٹم بھی جدید ٹچ اسکرین کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں نیوی گیشن، بلوٹوتھ اور موبائل فون کنیکٹیویٹی کی سہولت موجود ہے۔ حفاظتی فیچرز میں ایئربیگز، اے بی ایس بریکس، اسٹیبلٹی کنٹرول اور ڈرائیور اسسٹ سسٹم شامل کیے گئے ہیں۔

قیمت اور قسطوں کی تفصیل

دسمبر 2025 تک ہونڈا سوک اوریل کی ایکس فیکٹری قیمت 88,34,000 روپے ہے۔ اس میں فریٹ چارجز اور ودہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہیں۔

قسط پلان کے مطابق خریدار کو 42 لاکھ روپے ڈاؤن پیمنٹ جمع کروانی ہوگی۔ جبکہ ماہانہ قسط 2,74,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جو کہ 18 ماہ کی مدت میں ادا کی جائے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔