روس کا یوکرین پر حملہ، 24 گھنٹوں میں 1450 یوکرینی فوجی ہلاک

روس کا یوکرین پر حملہ، 24 گھنٹوں میں 1450 یوکرینی فوجی ہلاک
یوکرین پر روسی حملوں کا سلسلہ مسلسل شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں پر جھڑپوں اور میزائل حملوں میں 1450 یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ہائپرسونک میزائلوں سمیت جدید ترین طویل فاصلے کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کی دفاعی صنعت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
وزارت کے مطابق کئی اہم دفاعی تنصیبات، اسلحہ ساز کارخانوں اور زخائر کے مراکز کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کی توانائی تنصیبات کو بھی طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
دوسری جانب یوکرین کی طرف سے ان دعوؤں پر تاحال کوئی تفصیلی ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔ تاہم، مقامی حکام حملوں میں بڑے پیمانے پر نقصانات کی تصدیق کر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









