بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار، نا اہل مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا

بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار، نا اہل مودی کو دنیا بھر میں رسوائی اور سبکی کا سامنا
بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری مسلسل تنزلی کا شکار ہے اور مختلف محاذوں پر ناکامیوں کے بعد اس شعبے میں بھی شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔
اس صورتحال کے باعث بھارتی حکومت، خصوصاً وزیرِاعظم مودی کو دنیا بھر میں سبکی اور رسوائی کا سامنا ہے۔
بھارتی ایئرلائن انڈسٹری کو اس وقت تاریخ کے سب سے بڑے آپریشنل بریک ڈاؤن کا سامنا ہے، جس نے نام نہاد "شائننگ انڈیا” کے دعووں کو بے نقاب کر دیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی پابندیوں کے بعد بھارتی ایئر لائنز کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی ایوی ایشن میں نئے پائلٹ قوانین اور ناقص منصوبہ بندی نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے، جو حکومتی انتظامیہ کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔
بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے ملک بھر میں 500 پروازیں منسوخ کر دیں، جیسا کہ عالمی نشریاتی اداروں نے رپورٹ کیا ہے۔
حکومتی اعداد و شمار کے مطابق انڈیگو کی وقت پر پرواز کی شرح صرف 8.5 فیصد رہ گئی ہے، جبکہ یہ ایئرلائن اندرونِ ملک فضائی آپریشن میں 60 فیصد سے زائد حصص رکھتی تھی۔
بحران کے دوران دیگر نجی بھارتی ایئر لائنز نے موقع کا فائدہ اٹھا کر مسافروں سے منہ مانگے کرائے وصول کرنا شروع کر دیے۔
ماہرین کے مطابق مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور دیرینہ خامیوں نے بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جس کے اثرات ملک بھر میں واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









