آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنےکا حکم

IG Punjab orders high security alert across the province
لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام اضلاع میں فوری طور پر سوئپ اور کومبنگ آپریشنز شروع کیے جائیں۔
یہ احکامات ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دیے گئے جس کی صدارت آئی جی پنجاب خود کر رہے تھے۔ اجلاس میں لاہور، راولپنڈی، ملتان سمیت صوبے کے تمام بڑے شہروں کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کومبنگ آپریشنز میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیمیں سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر آپریشنز کریں گی۔ اس دوران تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں بھی کرائی جائیں تاکہ ایمرجنسی حالات میں فوری ردعمل بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام تعلیمی اداروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں۔ سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے اور ایمرجنسی انخلا کا مناسب نظام بھی موجود ہو۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبے میں باہر سے آنے والے افراد کی مکمل پروفائلنگ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سمیت تمام کالعدم تنظیموں کی مانیٹرنگ مسلسل جاری رکھی جائے۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ دہشت گرد اور شرپسند عناصر کی تلاش کے لیے گھر گھر جا کر چیکنگ کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنا ضروری ہے۔ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنائی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











