بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

پاکستانیوں نے 2025 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

09 دسمبر, 2025 10:48

گوگل نے سال 2025 کے دوران پاکستان میں کی جانے والی گوگل سرچ کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں صارفین کی سب سے زیادہ دلچسپی اس سال بھی کرکٹ ہی رہی۔ گوگل کے “ایئر ان سرچ” ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ پاکستانی شائقین کرکٹ ٹورنامنٹس، کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ٹیموں سے متعلق معلومات مسلسل تلاش کرتے رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی عوام نے گوگل پر زیادہ تر ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو سرچ کیا۔ نوجوان کھلاڑیوں میں ابھیشیک شرما، حسن نواز اور عرفان خان نیازی سب سے زیادہ سرچ کیے گئے۔ اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، محمد عباس اور صائم ایوب جیسے کھلاڑی بھی توجہ کا مرکز بنے رہے، جن کی کارکردگی نے لوگوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی۔

رپورٹ میں یہ بھی سامنے آیا کہ پاکستانی صارفین نے مصنوعی ذہانت اور اے آئی ٹولز کے بارے میں بھی بڑی تعداد میں سرچ کیا۔ ماہرین کے مطابق یہ رجحان ثابت کرتا ہے کہ پاکستان میں عام صارف بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی خصوصاً اے آئی کے استعمال میں بڑھتی دلچسپی رکھتا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔