مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پھر دلہا بننے کو تیار؛ دلہن کون ہے؟ مکمل تفصیلات سامنے آگئیں

Maryam Nawaz’s son Gen. Junaid Safdar ready to tie the knot again
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا ہے۔
جنید صفدر کا نکاح مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شیخ روحیل اصغر کی پوتی سے طے پایا ہے۔ خاتون شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل اصغر کی صاحبزادی ہیں۔
دونوں خاندان شادی کی تقریبات دسمبر کے آخری ہفتے یا جنوری کے آغاز میں منعقد کرنے پر متفق ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تمام روایتی رسومات محدود پیمانے پر ہوں گی اور صرف قریبی عزیز و اقارب ہی مدعو کیے جائیں گے۔
شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر کے خاندان کی جانب سے ایک خصوصی ایونٹ بھی منعقد کیا گیا، جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان جلد متوقع ہے۔
واضح رہے کہ مئی 2025 میں بھی جنید صفدر کا رشتہ طے ہوا تھا، جو سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی رشتہ داروں میں سے تھا۔ بتایا گیا تھا کہ شادی نواز شریف کے رشتہ دار کی پوتی سے ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











