عوام کی بڑی تعداد نے رائے دی ہماری حکومت کے دوران کرپشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی بڑی تعداد نے رائے دی ہماری حکومت کے دوران کرپشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کرپشن کیخلاف کوششوں اور معیشتی اقدامات پر عوامی اعتماد پر اظہار اطمینان کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد نے رائے دی ہے کہ ان کی حکومت کے دوران کرپشن کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جو کرپشن کیخلاف جنگ اور شفافیت کے فروغ کے اقدامات کا اعتراف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اکثریت نے معیشت کی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کو کامیاب قرار دیا ہے جو خوش آئند ہے۔
شہباز شریف نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کو حکومت کی اصلاحات کی کامیابی کا ثبوت قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہر شعبے میں میرٹ اور شفافیت سے بھرپور نظام کے قیام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہتر معاشی اشاریے اور حکومتی پالیسیوں پر مثبت عوامی رائے ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں اور معاشی استحکام کے ساتھ ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











