بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

قومی اسمبلی میں ملنے والی رقم پر متعدد اراکین "مالک” بن کر کھڑے ہو گئے

09 دسمبر, 2025 13:30

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک دلچسپ لمحے نے ایوان کا ماحول خوشگوار بنا دیا، جب اسپیکر ایاز صادق نے ایوان کے فرش سے ملنے والی رقم کے بارے میں اعلان کیا۔

اجلاس کے دوران اسپیکر نے 5 ہزار روپے کے نوٹ بلند کرتے ہوئے اراکین کو بتایا کہ یہ رقم اسمبلی ہال سے ملی ہے اور پوچھا کہ اس کے اصل مالک کون ہیں؟

اس اعلان کے ساتھ ہی صورتحال مزاحیہ رخ اختیار کر گئی، یکایک مختلف نشستوں سے کئی اراکین ایک ساتھ اٹھ کھڑے ہوئے اور ہاتھ بلند کرکے اس رقم پر اپنا "حق” جتانے لگے۔

اسپیکر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ "یہ تو 10 سے 12 اراکین کھڑے ہو گئے ہیں، جبکہ رقم صرف ایک ہی کی ہو سکتی ہے!” اس پر ایوان میں قہقہوں کی گونج سنائی دی۔

کچھ دیر بعد سیکرٹریٹ نے تصدیق کی کہ رقم ایم این اے اقبال آفریدی کی ہے، جس کے بعد نوٹ انہیں واپس کر دیے گئے۔

یہ واقعہ اجلاس کی نمایاں جھلکیوں میں شامل رہا اور اراکین نے اسے بھرپور انجوائے کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔