بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان خبردار!! بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

09 دسمبر, 2025 14:14

پنجاب بھر میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں، غیر نمونہ نمبر پلیٹس اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔

لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں موٹر وہیکل قوانین میں حالیہ ترامیم کے بعد سخت ناکہ بندی کی جا رہی ہے۔ ای ٹی اوز کی سربراہی میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت آٹھ مختلف مقامات پر ناکے لگائے گئے ہیں۔

ای ٹی او ندیم چوہدری کا کہنا ہے کہ نان رجسٹرڈ گاڑیوں کو موقع پر روکا جا رہا ہے۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی پلیٹس اتار کر ضبط کی جا رہی ہیں۔ ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے موقع پر ہی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے تاکہ مزید خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔ کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ یا مشتبہ چوری شدہ گاڑیاں بھی پکڑ کر متعلقہ اداروں کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے صوبہ بھر میں ہفتے میں تین روز باقاعدہ ناکہ بندی کا حکم دیا ہے۔ اس کا مقصد گاڑیوں کی رجسٹریشن، نمبر پلیٹس اور ٹوکن ٹیکس کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔