معصومیت یا چالاکی؟ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کو آنٹی بتا کر بھیک مانگنے والا لڑکا سوشل میڈیا پر وائرل

معصومیت یا چالاکی؟ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کو آنٹی بتا کر بھیک مانگنے والا لڑکا سوشل میڈیا پر وائرل
امریکا میں ایک نوعمر لڑکے کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ مشہور گلوکارہ لیڈی گاگا کی تصویر دکھا کر لوگوں سے بھیک مانگتا دکھائی دیتا ہے۔
وائرل تصاویر میں لڑکا سڑک کنارے کھڑا نظر آ رہا ہے، اس کے ہاتھ میں ایک کپ ہے جس میں وہ ڈرائیورز اور راہگیروں سے چندہ مانگ رہا ہے۔
لڑکے کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنی "بیمار آنٹی” کے علاج کے لیے پیسے جمع کر رہا ہے، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے ہاتھ میں موجود تصویر عام خاتون کی نہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار لیڈی گاگا کی ہے، جسے وہ اپنی رشتہ دار ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
تصویر میں لڑکا ایک گاڑی کی کھڑکی کے قریب کھڑا نظر آتا ہے، اور اس کی معصومیت یا چالاکی جو بھی ہو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
جیسے ہی یہ تصاویر وائرل ہوئیں، صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیے۔
کچھ نے لڑکے کی معصومیت پر حیرت ظاہر کی، جبکہ کچھ نے اسے "چالاک اور مزاحیہ” قرار دیا۔
کچھ نے مذاق میں کہا کہ اگر لیڈی گاگا خود یہ منظر دیکھ لیں تو شاید وہ بھی حیران رہ جائیں۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












