بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

سرکاری ملازمین خبردار!!! بڑا حکم نامہ جاری

10 دسمبر, 2025 10:20

گلگت بلتستان کی نگران حکومت نے بجلی کے استعمال میں بے ضابطگیوں کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے تمام سرکاری ملازمین کو دو ہفتوں کے اندر اپنے گھروں پر بجلی کے میٹر لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے واضح کہا کہ جو ملازم بغیر میٹر بجلی استعمال کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ ہدایات پاور اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئیں، جس کی صدارت نگران وزیر اعلیٰ نے خود کی۔ اجلاس میں اسپیشل لائنوں کو فوراً ختم کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا تاکہ بجلی کی تقسیم میں شفافیت لائی جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے، اور شہریوں کو مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے۔ انہوں نے تین اہم شہروں میں بجلی کی مساوی تقسیم یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی برقی آلات اور کنکشنز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔ اس مقصد کے لیے محلہ سطح پر کنزرویشن کمیٹیاں بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ صوبائی ٹاسک فورس ان کمیٹیوں کی نگرانی کرے گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔