بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

مسلم لیگ ن کے سابق یوسی چیئرمین عامر فاروق پر قاتلانہ حملہ

10 دسمبر, 2025 12:07

لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں مسلم لیگ ن کے سابق یوسی چیئرمین عامر فاروق پر قاتلانہ حملہ ہوا۔ خوش قسمتی سے عامر فاروق اس حملے میں محفوظ رہے، تاہم ان کے دو بھائی اور بھتیجا زخمی ہو گئے۔

سابق یوسی چیئرمین عامر فاروق نے پولیس کو بتایا کہ یہ حملہ ان کے گھر کے باہر کیا گیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ حملہ ملک اقبال اور اس کے ساتھیوں نے کیا، کیونکہ انہوں نے علاقے میں منشیات کی فروخت اور جوئے کے اڈے چلانے سے منع کیا تھا۔

پولیس نے عامر فاروق کی درخواست پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ فائرنگ کے مقام سے شواہد بھی جمع کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے، اور حملے کے بعد ملک اقبال اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو گیا۔

پولیس کی انوسٹگیشن ونگ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔