بدھ، 10-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/19هـ (10-12-2025م)

گاڑی مالکان کے لیے بڑی خبر آگئی

10 دسمبر, 2025 12:19

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گاڑیوں کی درآمد کے لیے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں اہم اقتصادی فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان 2025-26 کا بھی جائزہ لیا گیا اور پاور سیکٹر کی مالی پائیداری اور کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

نئے طریقہ کار کے مطابق درآمد شدہ گاڑیوں کے لیے وقفہ دو سال سے بڑھا کر تین سال کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت، درآمد شدہ گاڑیاں ایک سال تک ناقابل منتقلی رہیں گی۔ علاوہ ازیں، کمرشل سیفٹی اور ماحولیاتی معیار کی پابندی بھی لازمی ہوگی۔

اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اوورسیز مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) اور پیٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ بھی منظور کیا گیا ہے۔ مارجن میں پانچ سے دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا نصف حصہ فوراً اور باقی ڈیجیٹائزیشن کے عمل سے مشروط ہوگا۔

ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لیے پانچ ارب روپے کے اضافی فنڈز بھی جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے لیے پنشن اور میڈیکل اخراجات کے لیے فنڈز کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔