ہفتہ، 20-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/29هـ (20-12-2025م)

ویزا درخواست گزاروں کی 5 سالہ آن لائن سرگرمیوں کی چھان بین لازمی قرار، ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئی پالیسی متعارف

11 دسمبر, 2025 09:11

امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا کی درخواست دینے والے تمام غیر ملکی افراد کی گزشتہ پانچ سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی سخت جانچ کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔

کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے اس پالیسی سے متعلق نوٹس فیڈرل رجسٹر میں شامل کرتے ہوئے اسے لازمی قرار دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اگرچہ اس نئے ضابطے کے نفاذ کی حتمی تاریخ سامنے نہیں آئی، تاہم رپورٹس کے مطابق امریکی سیٹیزن شپ اور امیگریشن سروسز درخواست گزاروں کی آن لائن پوسٹس کا تجزیہ کرے گی تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا انہوں نے امریکا مخالف، یہود دشمن یا دہشت گردی سے متعلق کسی مواد کی حمایت یا ترویج تو نہیں کی۔

انتظامیہ نے امریکی عوام سے کہا ہے کہ وہ 60 روز کے اندر اس پالیسی پر اپنی رائے تحریری طور پر جمع کرائیں، امریکا میں داخلے کے خواہشمند افراد سے ان کے اہل خانہ کے ای میل ایڈریسز، فون نمبرز اور دیگر رابطہ معلومات بھی طلب کی جائیں گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔