پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا دور شروع

پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا دور شروع
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر پالیسیوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان معاشی شراکت داری کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد سے اہم ملاقات کی، جس میں ایوی ایشن، طیارہ سازی، ایرو اسپیس انجینئرنگ اور ڈرون ٹیکنالوجی سے وابستہ سینئر ماہرین نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران ایوی ایشن، دفاعی پیداوار اور ہائی ٹیک صنعتوں میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترک وفد نے ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور پاکستان میں مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
دونوں ممالک نے شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور ایرو اسپیس و دفاعی پیداوار کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان کی اقتصادی اور دفاعی ترقی میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جو غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











