پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر آ گئی
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے 16 دسمبر 2025 سے پیٹرول اور دیگر ایندھن کی قیمتیں کم کرنے پر ابتدائی غور مکمل کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں نے ابتدائی حساب کتاب تیار کر لیا ہے، جس کے مطابق عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 36 پیسے کمی متوقع ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل تقریباً 10 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔ اگر یہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو اس سے ٹرانسپورٹ اور روزمرہ اخراجات میں کمی آنے کی امید ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 15 دسمبر کو قیمتوں سے متعلق سمری منظوری کے لیے وفاقی حکومت کو ارسال کرے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جس کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔
دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں شامل ٹیکسز کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت کا تقریباً 37 فیصد حصہ مختلف ٹیکسز پر مشتمل ہے۔ حکومت اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 96 روپے 28 پیسے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں شامل ٹیکسز کا تناسب 34 فیصد بتایا گیا ہے۔ ایک لیٹر ڈیزل پر 94 روپے 92 پیسے مختلف مدات میں ٹیکس کے طور پر وصول کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ ٹیکس کسٹمز ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں عائد ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کا فائدہ براہ راست صارفین تک پہنچایا جائے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












