ہفتہ، 20-دسمبر،2025
ہفتہ 1447/06/29هـ (20-12-2025م)

آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری

13 دسمبر, 2025 10:00

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار اسرار کی آواز میں نیا ملی نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ ریلیز کر دیا ہے، جو وطن سے بے مثال محبت، قربانی اور مسلح افواج کی یکجہتی کا بھرپور اظہار ہے۔

یہ ملی نغمہ پاکستان کی تینوں مسلح افواج پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے باہمی اتحاد اور دفاعِ وطن کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کو اجاگر کرتا ہے۔

نغمے میں معرکۂ حق کے دوران افواجِ پاکستان کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بننے کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔

نغمے کے بول وطن کے لیے خون کے آخری قطرے تک قربانی دینے، ثابت قدم رہنے اور مسلسل آگے بڑھنے کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔ اس میں بہادری، ایثار اور قومی وقار کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ملی نغمے کے ذریعے سرحدوں کے محافظ پاک فوج کے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے، جبکہ فضاؤں کی حفاظت پر مامور پاک فضائیہ کی مہارت اور جرات مندانہ کردار کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔

اسی طرح بحری سرحدوں کی نگہبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو بھی نغمے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نغمے میں شہدائے وطن کی لازوال قربانیوں کو عقیدت کے ساتھ سلام پیش کیا گیا ہے، جبکہ اسے قربانی، حب الوطنی اور تجدیدِ عہدِ وفا کی بھرپور علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔