بارش اور برفباری کا سلسلہ کتنا طویل ہو گا؟ الرٹ جاری

How long will the rain and snowfall continue?
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کے شدید بدلاؤ کی پیشگوئی کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بھی عوام کو الرٹ جاری کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں بھی ابر آلود موسم کی توقع ہے۔ شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، خانپور اور کوٹ ادو میں دھند کی شدت زیادہ رہے گی۔
بہاولپور، رحیم یار خان اور راجن پور میں اسموگ رہنے کا امکان ہے۔ سکھر، روہڑی، شکار پور، کشمور، لاڑکانہ اور موہنجوداڑو میں دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، باجوڑ اور مہمند میں آج سے بارش متوقع ہے۔ کرم اور خیبر کے کچھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور نوشہرہ میں بھی دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں موسم سرد اور ابرآلود رہے گا۔ آزادکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہو چکی ہیں اور 16 دسمبر تک مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان موجود ہے۔ 13 سے 15 دسمبر تک پہاڑی علاقوں میں برفباری کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اتوار اور پیر کے روز راولپنڈی، اسلام آباد اور گلیات میں ہلکی برف باری اور بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بالائی پہاڑی علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور دیگر اضلاع میں آج سے 15 دسمبر تک بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ناران، کاغان اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










