میسی کولکتہ میں مداحوں سے ملے بغیر ہی واپس روانہ کیوں ہو گئے؟

Why did Messi leave Kolkata without meeting his fans?
بھارتی شہر کولکتہ میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی آمد کا ایونٹ بدنظمی کی نذر ہو گیا۔
سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ناقص انتظامات کے باعث شائقین میں شدید غم و غصہ دیکھا گیا۔ بڑی تعداد میں مداح اسٹیڈیم پہنچے، مگر انہیں وہ تجربہ نہ مل سکا جس کی توقع کی جا رہی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میسی صرف 10 منٹ کے لیے اسٹیڈیم میں موجود رہے۔ اس مختصر حاضری نے شائقین کو مایوس کر دیا۔ کئی افراد کا کہنا تھا کہ میسی کے اردگرد سیاسی رہنماؤں اور وزراء کا ہجوم تھا، جس کی وجہ سے عام مداح انہیں قریب سے دیکھ بھی نہ سکے۔
مداحوں نے شکایت کی کہ میسی نے کوئی نمائشی فٹبال بھی نہیں کھیلی۔ اس کے علاوہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی آمد سے متعلق دعوے بھی پورے نہ ہو سکے۔ شائقین نے وقت، پیسے اور جذبات ضائع ہونے پر سخت ردعمل دیا، جس کے بعد اسٹیڈیم میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔
#WATCH | Kolkata, West Bengal: Angry fans resort to vandalism at the Salt Lake Stadium in Kolkata, alleging poor management of the event.
Star footballer Lionel Messi has left the Salt Lake Stadium in Kolkata.
A fan of star footballer Lionel Messi said, "Absolutely terrible… pic.twitter.com/TOf2KYeFt9
— ANI (@ANI) December 13, 2025
صورتحال قابو سے باہر ہونے پر ریاستی حکام نے لیونل میسی اور فٹبال شائقین سے معذرت کی۔ انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔ یہ کمیٹی ریٹائرڈ جسٹس اشیم کمار رائے کی سربراہی میں کام کرے گی۔ کمیٹی میں چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اینڈ ہِل افیئرز بھی شامل ہوں گے۔
کمیٹی کا کام واقعے کی مکمل جانچ، ذمہ داران کا تعین اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے سفارشات دینا ہوگا۔ حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ مستقبل میں اس نوعیت کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
بعد ازاں میسی کے قیام کے ہوٹل کے باہر بھی صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ ایک جھلک دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں مداح جمع ہو گئے۔ پولیس نے ہجوم منتشر کرنے کے لیے معمولی لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ اقدام ضروری تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












