ربیکا حسین کو کس نے کتنی سلامی دی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Who gave how much in salami to Rebecca Hussain?
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے مشہور ٹک ٹاکر جوڑے ربیکا حسین اور حسین ترین ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ اس بار وجہ ان کی شادی میں ملنے والی سلامی ہے۔
حسین ترین نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی۔ ویڈیو میں وہ اپنی اہلیہ ربیکا حسین کے ساتھ شادی کے موقع پر ملنے والے سلامی کے لفافے کھولتے دکھائی دیے۔ دونوں نے خوشگوار انداز میں ہر لفافہ کھولا اور رقم کا ذکر بھی کیا۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جوڑے نے شوبز اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کے لفافے بھی کھولے۔ ان میں اداکار دانش تیمور اور مختلف وی لاگر دوستوں کی سلامیاں شامل تھیں، جس پر مداحوں نے خاصی دلچسپی ظاہر کی۔
ربیکا حسین نے ویڈیو کے دوران بتایا کہ ڈاکٹر مدیحہ اور احسن کی جانب سے 20 ہزار روپے دیے گئے۔ کشف اور لاریب نے بھی 20 ہزار روپے سلامی دی۔ معروف یوٹیوبر معاذ صفدر نے 300 ڈالر دیے۔ شہیر کی طرف سے 25 ہزار روپے جبکہ اقرا اور اریب نے ایک لاکھ روپے سلامی دی۔
اس دوران دانش تیمور کا لفافہ بھی کھولا گیا۔ لفافے میں پانچ ہزار روپے کے کئی نوٹ موجود تھے۔ تاہم، جوڑے نے اس لفافے کی مکمل رقم ظاہر نہیں کی۔
ویڈیو کے اختتام پر ربیکا حسین نے بتایا کہ مجموعی طور پر ان کی سلامی کی رقم 5 لاکھ 18 ہزار روپے بنی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












