اتوار، 14-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/23هـ (14-12-2025م)

پی ٹی آئی کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے، عطاتارڑ

13 دسمبر, 2025 18:05

وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

 وزیراطلاعات عطا تارڑ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عرفان صدیقی نے مثبت صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، سینئر صحافیوں کے درمیان موجودگی میرے لیے اعزاز ہے، صحافت اور صحافیوں سے تعلق بہت پرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے ذریعے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، وزیراعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کو استحکام ملا، پی ٹی آئی نے ملک اور معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی نے کردار کشی اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا، تبدیلی کا نعرہ لگا کر ملک میں تباہی لائی گئی۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ نوجوان نسل کو گمراہ کر کے پاکستان کی ترقی کا سفر روکا گیا، پی ٹی آئی نے ملک کی ترقی کو نقصان پہنچایا، محمد نواز شریف کے خاندان نے ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دیا، نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کا آغاز کیا، کسی سیاسی جماعت نے آج آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھاتھا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں نے12سال میں خیبرپختونخوا کو تباہ کیا، پی ٹی آئی کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔