عازمین حج کی بڑی مشکل حل ہوگئی، حکومت کا اہم فیصلہ

عازمین حج کی بڑی مشکل حل ہوگئی، حکومت کا اہم فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے اس بار اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی شہری حج سے محروم ہوا اور اس کی وجہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کی کوتاہی ثابت ہوئی تو متعلقہ کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وہ آپریٹرز جو عازمین حج کی رقم بروقت جمع نہ کرائیں گے یا مالی بے ضابطگی کا مرتکب ہوں گے، ان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اور وہ آئندہ حج آپریشنز میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ہدایت میں کہا گیا ہے کہ تمام پرائیویٹ حج آپریٹرز کو اپنی جمع کی گئی رقم مکمل طور پر سعودی عرب کے متعلقہ اکاؤنٹس میں منتقل کرنی ہوگی۔
31 دسمبر 2025 کو حج 2026 کے اخراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
مزید یہ کہ اگر کوئی آپریٹر 15 دسمبر تک خدمات فراہم کرنے میں ناکام رہا تو اس کا بقیہ کوٹہ سرکاری حج اسکیم میں منتقل کر دیا جائے گا تاکہ عازمین حج کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
وزارت مذہبی امور نے واضح کیا ہے کہ عازمین حج کی سہولیات اور مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کمپنیوں کی کارکردگی اور مالی معاملات پر سخت نظر رکھی جائے گی اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
یہ اقدام اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے کہ حج کے خواہشمند شہری بلا کسی رکاوٹ کے اپنے مقدس فریضے کی ادائیگی کر سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










