پیر، 15-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/23هـ (14-12-2025م)

پرواز میں تاخیر یا منسوخی پر مسافروں کو معاوضہ دینے کا اعلان

14 دسمبر, 2025 12:00

نئی دہلی: بھارتی ایئرلائن انڈیگو نے رواں ماہ دسمبر میں کچھ پروازوں کی تاخیر اور منسوخی کے باعث متاثر ہونے والے مسافروں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

ایئرلائن کے مطابق جو مسافر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، انہیں 10,000 روپے کا سفری واؤچر دیا جائے گا، جسے اگلے 12 مہینوں کے دوران انڈیگو کی کسی بھی پرواز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ معاوضہ حکومتی قوانین کے تحت نقد رقم کے علاوہ دیا جائے گا۔

 بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کے قوانین کے مطابق، اگر کوئی پرواز مقررہ وقت کے 24 گھنٹے کے اندر منسوخ ہو جائے تو مسافروں کو 5,000 سے 10,000 روپے تک نقد معاوضہ دیا جاتا ہے۔

انڈیگو کے مطابق بعض مسافر کیش اور واؤچر ملا کر 15,000 سے 20,000 روپے تک فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ایئرلائن نے بتایا ہے کہ زیادہ تر متاثرہ مسافروں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کر دی گئی ہے اور باقی رقم بھی جلد جمع کر دی جائے گی۔

جو مسافر آن لائن سفری پورٹلز جیسے MakeMyTrip، Cleartrip یا Yatra کے ذریعے بکنگ کرائے تھے، ان کے لیے بھی رقم کی واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

انڈیگو کا یہ اقدام متاثرہ مسافروں کی شکایات کم کرنے اور اعتماد بحال کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔