پاکستان کی حکمت عملی کے بعد بھارت کو عالمی محاذ پر رسوائی کا سامنا

نااہل مودی کے بدترین دور میں جعلی ڈگریوں کے باعث بھارتی طلبہ کا مستقبل تاریک
پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازعات اور سفارتی محاذ پر کامیابی کے بعد بھارت کو عالمی سطح پر پسپائی اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نام نہاد ذاتی دوستی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے باوجود بھارت عالمی فورمز میں اپنا اثر و رسوخ کھو رہا ہے۔
ڈیجیٹل اتحاد "پیکس سیلیکا” سے بھارت کی بے دخلی اور امریکہ کی جانب سے بھارت کو اہم اتحاد سے نکالنے کے فیصلے نے بھارتی حکومت کی ناکامیوں کو مزید اجاگر کیا ہے۔ بھارتی اپوزیشن نے اس موقع پر مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوالات اٹھائے ہیں کہ بھارتی قیادت عالمی محاذ پر ناکامیوں کی ذمہ داری کیسے لے گی۔
سابق بھارتی وزیر جے رام رمیش نے کہا ہے کہ ایک اہم عالمی اتحاد میں بھارت کی موجودگی ختم ہونا حیران کن نہیں، اور یہ بھارتی قیادت کی ناکامیوں کی عکاسی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہترین حکمت عملی نے بھارت کی عالمی ساکھ اور حیثیت کو بتدریج متاثر کیا ہے، اور ہر نیا اقدام بھارتی حکومت کے لیے نئے تنازعات اور رسوائی کا سبب بن رہا ہے۔
پاکستان کی حالیہ کامیاب سفارتی پالیسیوں کے نتیجے میں بھارت ہر محاذ پر مشکلات اور ناکامیوں کا سامنا کر رہا ہے، جس سے اس کی عالمی سطح پر حیثیت کمزور ہو گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












