بدھ، 17-دسمبر،2025
منگل 1447/06/25هـ (16-12-2025م)

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں کمی کردی

16 دسمبر, 2025 09:11

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ دسمبر کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.61 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 11.82 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی کے صارفین کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 5.90 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 10.77 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو طے کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق دسمبر کے مہینے کے لیے ہوگا۔ قیمتوں میں کمی سے گیس صارفین کو ریلیف ملنے کی توقع ہے، خصوصاً صنعتی اور بجلی پیدا کرنے والے شعبے کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔