بدھ، 17-دسمبر،2025
منگل 1447/06/25هـ (16-12-2025م)

گھوٹکی: بس سے اغوا کیے گئے 19 مسافروں میں سے 11 بازیاب

16 دسمبر, 2025 09:26

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گڈو کشمور روڈ پر مسافر بس سے اغوا کیے گئے 19 افراد میں سے 11 کو سومیانی کے علاقے میں مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی او باڑو نے بتایا کہ باقی اغوا شدگان کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کی گئی ہے اور پولیس و رینجرز ڈاکوؤں کے تعاقب میں سرگرم ہیں۔ کارروائی کے دوران ڈرون کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیر کی رات گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے بس پر حملہ کیا اور 25 سواروں میں سے 19 مرد مسافروں کو اغوا کر لیا، خواتین کو چھوڑ دیا گیا۔ واقعہ گڈو کشمور روڈ کے مرید شاخ کے قریب پیش آیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کے دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بس صادق آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی۔

اغوا کے فوری بعد پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ کی گئی تھیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔