بدھ، 17-دسمبر،2025
منگل 1447/06/25هـ (16-12-2025م)

روس یوکرین جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

16 دسمبر, 2025 10:03

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے امکانات اب بہت قریب ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ یوکرینی اور یورپی قیادت کے ساتھ امن کے مذاکرات جاری ہیں اور ان کے پیش کردہ امن منصوبے کو یورپی رہنماؤں کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

صدر نے کہا کہ حال ہی میں برلن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ بھی جنگ بندی پر بات چیت ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کو دی جانے والی سکیورٹی ضمانت میں انہیں بھی شامل کیا جائے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔