سرکاری ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس سے متعلق بڑی خبر آگئی

special allowance for government employees
خیبرپختونخوا پولیس نے صوبائی حکومت سے ایک بار پھر خصوصی الاؤنس دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ سمری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھجوا دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فورس صوبے میں دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ ان حالات میں اضافی مالی سہولت ناگزیر ہو چکی ہے۔
سمری میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے گزشتہ برسوں کے دوران بھاری قربانیاں دی ہیں۔ کئی اہلکار جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ اس کے باوجود بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے خطرات اب بھی موجود ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سخت سیکیورٹی صورتحال کے باوجود اہلکاروں کو کوئی خصوصی مالی مراعات نہیں دی جا رہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے برابر خصوصی الاؤنس دیا جائے۔ اس اقدام سے فورس کے حوصلے بلند ہوں گے اور کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔
سمری کے مطابق مجوزہ خصوصی الاؤنس کی منظوری سے صوبائی خزانے پر ماہانہ چار ارب تئیس کروڑ روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ تاہم پولیس کا مؤقف ہے کہ امن و امان کی بہتری کے لیے اہلکاروں کی فلاح ضروری ہے۔ اب حتمی فیصلہ صوبائی حکومت کو کرنا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










