بدھ، 17-دسمبر،2025
منگل 1447/06/25هـ (16-12-2025م)

کراچی کی سڑکوں پر ڈمپر کا خونی کھیل جاری، ایک اور نوجوان کی زندگی کا چراغ گُل

16 دسمبر, 2025 11:24

شہرِ قائد کے علاقے ملیر چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق شہری کی شناخت حیدر کے نام سے ہوئی ہے، جو مخدوم بلاول گوٹھ کا رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے سیکیورٹی گارڈ تھا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت ایک ہی موٹر سائیکل پر 3 افراد سوار تھے، ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، دوسرا زخمی ہوا، جبکہ تیسرا شہری معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ڈمپر اور کوچ ڈرائیور کے درمیان سڑک پر ریس چل رہی تھی، حادثے کے وقت موٹر سائیکل سوار ڈمپر کے سائیڈ پر موجود تھے اور اوورٹیک کی کوشش کے دوران ڈمپر نے ان کو ٹکر مار دی۔ اس دوران سامنے سفید رنگ کی الٹو گاڑی بھی سڑک پر موجود تھی۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے لیا ہے اور ڈمپر کے کلینر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم ڈرائیور ابھی فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔