ڈیزل سستا کرنے کے بعد حکومت نے عوام کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی

the government announces another big relief for the public
حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی کمی کر دی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے کمی کی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 12 روپے 32 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 180 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ نئی قیمتیں فوری طور پر ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں اور آئندہ پندرہ روز تک یہی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












