اطالوی وزیراعظم اور موزمبیق کے صدر کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اطالوی وزیرِاعظم جورجیا میلونی اور موزمبیق کے صدر ڈینیئل چاپو کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں۔
یہ ملاقات جمعرات کے روز اٹلی کے دارالحکومت روم میں واقع وزیرِاعظم کی سرکاری رہائش گاہ پلازو کیجی میں منعقد ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر معمولی قد کے فرق نے سب کی توجہ حاصل کر لی
ملاقات کے دوران توانائی، تجارت اور دوطرفہ تعاون سمیت اہم علاقائی اور اقتصادی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تاہم سیاسی موضوعات کے بجائے دونوں رہنماؤں کے قد کا نمایاں فرق خبروں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان زیرِ بحث رہا۔
جب کیمرے نے ملاقات کے لمحات کو محفوظ کیا تو تصاویر میں اطالوی وزیرِاعظم جورجیا میلونی کے چہرے پر حیرت کے تاثرات نمایاں نظر آئے، جس پر صارفین نے مختلف دلچسپ تبصرے کیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موزمبیق کے صدر ڈینیئل چاپو اطالوی وزیراعظم کے مقابلے میں خاصے قدآور دکھائی دے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 48 سالہ موزمبیق کے صدر ڈینیئل چاپو کا قد 6 فٹ 8 انچ ہے، جبکہ اطالوی وزیرِاعظم جورجیا میلونی کا قد 5 فٹ 2 انچ بتایا جاتا ہے۔
یہی نمایاں فرق اس ملاقات کو عالمی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر موضوعِ بحث بنائے ہوئے ہے۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











