بدھ، 17-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/26هـ (17-12-2025م)

پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی

17 دسمبر, 2025 11:57

پاکستان نے بھارت کے تمام طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ اب یہ پابندی 23 جنوری 2026 تک برقرار رہے گی۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد نیا نوٹم جاری کیا ہے۔ جس کے تحت بھارت کے تمام ملٹری اور نجی جیٹس کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل 2025 سے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی تھی۔ اس فیصلے کا مقصد قومی سلامتی اور علاقائی حساسیت کو مدنظر رکھنا بتایا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔