سافٹ ڈرنکس کا استعمال کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

Warning alarm for soft drink consumers
امریکی ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ روزانہ سافٹ ڈرنکس (میٹھے کاربونیٹڈ مشروبات) کا زیادہ استعمال مردوں اور خواتین دونوں میں بانجھ پن کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ طرزِ زندگی اور خوراک انسانی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں، جو نہ صرف مجموعی صحت بلکہ والدین بننے کی صلاحیت کو بھی متاثر کر سکتی ہیں۔
بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کے سائنس دانوں نے امریکا اور کینیڈا کے 21 سے 45 سال کی عمر کی 3828 خواتین اور ان کے شوہروں کو شامل کرتے ہوئے ایک سروے کیا۔ سروے میں شرکاء کے طرزِ زندگی، غذائی عادات اور میڈیکل ریکارڈ کی تفصیلی جانچ کی گئی۔ خواتین سے ہر دو ماہ بعد سوالنامہ بھروایا گیا، جس میں حاملہ ہونے کے امکانات کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔
12 ماہ کے جائزے کے بعد ماہرین نے بتایا کہ جو مرد اور خواتین زیادہ سافٹ ڈرنکس استعمال کرتے ہیں، ان میں ماہانہ بنیاد پر والدین بننے کے امکانات تقریباً 20 فیصد کم ہو جاتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ 50 برس میں امریکیوں کی غذاؤں میں شکر کی مقدار میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس میں میٹھے کاربونیٹڈ مشروبات شامل ہیں۔
سافٹ ڈرنکس کے زیادہ استعمال سے وزن میں اضافہ، ذیابیطس اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ مشروبات مرد و خواتین کے تولیدی نظام کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہیں، جس کی وجہ سے حاملہ ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












