بدھ، 17-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/26هـ (17-12-2025م)

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست مودی کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی

17 دسمبر, 2025 13:30

معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست مودی کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئی ہے۔

 بھارت میں کئی سیاسی  و سماجی رہنما بشمول عسکری قیادت اپنی عبرتناک شکست کا اعتراف کر  چکی ہے۔ تاہم اب کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان نے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ جنگ کے پہلے ہی دن ہمیں پاکستان کے ہاتھوں مکمل پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ 7 مئی کو صرف آدھے گھنٹے کی فضائی لڑائی میں ہم پاکستان سے مکمل طور پر شکست کھا گئے، یہ حقیقت ہے کہ بھارتی طیاروں کو مار گرایا گیا اور پوری بھارتی فضائیہ کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔

پرتھوی راج چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں مار گرائے جانے کے خوف سے  مزید بھارتی طیاروں نے اڑان ہی نہیں بھری، بھٹنڈہ یا کہیں سے بھی بھارتی طیارہ ٹیک آف کرتا تو پاکستان سے مار گرائے جانے کا خطرہ ہوتا۔

  بھارتی فوجی قیادت آپریشن سندور میں متعدد بار بھارتی طیاروں کی تباہی اور بھاری نقصان کا اعتراف کر چکی ہے، اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی بھی آپریشن سندور میں بھارتی شکست اور ناکامی کا پردہ چاک کر چکے ہیں۔

11 مئی کو ائیر مارشل اے کے بھارتی  ڈائریکٹر جنرل ائیر آپریشنز نے اعتراف کیا تھا کہ جنگ میں نقصان ہوتے ہیں، جبکہ 31 مئی کو بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا تھا کہ یہ اہم نہیں کہ کتنے طیارے گرے یہ اہم ہے کہ کیوں گرے۔

عالمی میڈیا اور رہنما بھی بنیان المرصوص میں بھارت کی بدترین ہزیمت اور بھارتی خود ساختہ بیانیہ کا پردہ چاک کر چکے ہیں، امریکی صدرڈونلڈٹرمپ بارہا پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کا اعتراف کر چکے ہیں۔

شکست خوردہ مودی کو بھی آخر کار پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ناکامی اور مکمل پسپائی کو تسلیم کرنا ہو گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔