ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great news for those applying for a driving license
پنجاب پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے میں آسانی فراہم کرنے کے لیے موبائل ڈرائیونگ لائسنس وین کا انتظام کیا ہے۔
موبائل ڈرائیونگ لائسنس وین 17 دسمبر کو موضع آڈھا، ڈسکہ روڈ نزد چوک پلیاں میں تعینات رہے گی۔ شہری صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
موبائل وین میں نئے ڈرائیونگ لائسنس، لرنر پرمٹ اور دیگر متعلقہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کا مقصد شہریوں کو دفاتر کے چکر سے بچانا اور گھر کے قریب قانونی تقاضے پورے کرنے میں سہولت دینا ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ضروری دستاویزات کے ساتھ موبائل وین پر آئیں اور اس سہولت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
یہ اقدام شہریوں کے وقت کی بچت اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار شہریوں کی رہنمائی کریں گے تاکہ تمام قانونی اور انتظامی تقاضے بغیر کسی دشواری کے پورے کیے جا سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










