بدھ، 14-جنوری،2026
بدھ 1447/07/25هـ (14-01-2026م)

میٹرک کے طلبہ کے لیے بڑی خبر آگئی

18 دسمبر, 2025 11:22

ملک میں تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے میٹرک کی سطح پر بڑی اصلاحات متعارف کروانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

 حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ میٹرک کے طلبہ کے لیے دو نئے تعلیمی گروپس شامل کیے جائیں گے، تاکہ نوجوانوں کو زیادہ عملی اور روزگار سے جڑی تعلیم فراہم کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق سائنس، کامرس اور کمپیوٹر سائنس کے ساتھ اب ٹیکنیکل ایجوکیشن اور زراعت کے مضامین بھی میٹرک میں پڑھائے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو ہنر مند بنانا اور انہیں ابتدائی سطح پر مختلف پیشہ ورانہ راستے فراہم کرنا ہے۔

دو نئے تعلیمی گروپس کی شمولیت کے لیے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (IBCC) کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ اجلاس 23 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں مضامین کی گروہ بندی، نصاب کی نوعیت اور مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کے متبادل راستوں پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ میٹرک میں ٹیکنیکل یا زراعت پڑھنے والے طلبہ کو انٹر میں کن گروپس میں داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ میں داخلے کے معیار اور متبادل مضامین کی مساوات پر بھی مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی تعلیمی اسناد کی مساوات، جنرل اور ووکیشنل ٹریننگ کی اہمیت اور مستقبل میں میٹرک ٹیکنیکل یا زرعی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلے کے امکانات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

مزید برآں تعلیمی اصلاحات کو مؤثر بنانے کے لیے ایک قومی ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔