جمعہ، 19-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/27هـ (18-12-2025م)

زمینوں کی خریدوفروخت کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر؛ حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

18 دسمبر, 2025 11:32

صوبائی حکومت نے اراضی کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاکہ شفافیت اور آسانی دونوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حکومت بلوچستان اور لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (LIMS) کے درمیان زمینوں کے ڈیجیٹل ریکارڈ کے لیے باہمی معاہدہ طے پایا۔ معاہدے پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر دشتی اور لمز کے سی ای او نے دستخط کیے۔

معاہدے کے پہلے مرحلے میں بلوچستان کے 25 اضلاع میں زمینوں کی ڈیجیٹلائزیشن عمل میں آئے گی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سے زمینوں کے تنازعات میں کمی آئے گی اور عوام کو بہتر سہولت فراہم ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی اراضی کی ڈیجیٹلائزیشن ایک فیصلہ کن سنگ میل ہے کیونکہ زمینوں کے ریکارڈ میں شفافیت کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام سے زمینوں کی منتقلی اور تصدیق کے عمل میں آسانی ہوگی اور منصوبے پر مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈیجیٹل نظام گورننس کو مضبوط بنانے اور عوام کو بروقت سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔