جمعہ، 19-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/27هـ (18-12-2025م)

ایران میں بارشوں کے بعد جزیرہ ہرمز کی ساحلی زمین سرخ رنگ میں تبدیل کیوں ہوگئی؟ وائرل ویڈیو دیکھیں

18 دسمبر, 2025 14:05

ایران کے جزیرہ ہرمز میں حالیہ بارشوں کے بعد ساحلی زمین سرخ رنگ میں ڈوب گئی، جس نے دنیا بھر میں حیرت اور دلچسپی پیدا کر دی ہے۔

اس پراسرار سرخ منظر کو بعض ذرائع نے "خون کی بارش” بھی قرار دیا، تاہم ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر ایک قدرتی عمل ہے اور آلودگی یا ماحولیاتی خطرے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ہرمز جزیرہ، جو پہلے "رینبو آئی لینڈ” کے نام سے جانا جاتا تھا، اپنی منفرد جغرافیائی ساخت کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہاں کی زمین ہیماٹائٹ نامی معدنیات سے بھرپور ہے، جو آئرن آکسائیڈ پیدا کرتی ہیں۔ جب بارش کا پانی اس زمین میں جذب ہوتا ہے تو آئرن آکسائیڈ پانی میں حل ہو کر ساحل اور پانی کو سرخ رنگت عطا کرتا ہے۔

جزیرہ ہرمز کی دیگر رنگین خصوصیات میں پیلا، سنہری اور نارنجی رنگ شامل ہیں، جو ہزاروں سالوں کی جغرافیائی سرگرمیوں کا نتیجہ ہیں۔ ماہرین نے واضح کیا کہ یہ قدرتی سرخ رنگ کسی آلودگی یا ماحولیاتی خطرے کی علامت نہیں ہے بلکہ جزیرے کی معدنیات اور موسمی حالات کا قدرتی مظہر ہے۔

 

 

یہ سرخ منظر نہ صرف سائنسدانوں بلکہ سیاحوں کے لیے بھی دلچسپی کا باعث بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہرمز کے اس رنگین ساحل کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں اور لوگ اس کی خوبصورتی کے چرچے کر رہے ہیں۔

رینبو آئی لینڈ کے طور پر مشہور ہرمز جزیرہ اپنی رنگین زمینوں اور منفرد منظرناموں کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ ہر سال ہزاروں لوگ یہاں کی سرخ، پیلی اور سنہری زمینیں دیکھنے آتے ہیں، جو جزیرے کی جغرافیائی اور معدنی خصوصیات کی عکاسی کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہرمز جزیرہ سائنسدانوں اور سیاحوں دونوں کے لیے تحقیقی اور تفریحی مقام ہے، جو قدرتی موسمیات اور زمین کی معدنیات کے پیچیدہ تعلق کو سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔