ہفتہ، 20-دسمبر،2025
جمعہ 1447/06/28هـ (19-12-2025م)

گاڑی خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے سنہری موقع

19 دسمبر, 2025 10:38

بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2025 کے دوران گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی طرف سے فراہم کیے جانے والے قرضہ جات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق نومبر میں آٹو فنانسنگ کا مجموعی حجم بڑھ کر 318 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 35.5 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ برس اسی مہینے میں گاڑیوں کے لیے بینک قرضوں کا حجم 235 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر بھی آٹو فنانسنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اکتوبر 2025 کے مقابلے میں نومبر 2025 میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے فراہم کیے گئے قرضہ جات میں 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 اکتوبر میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کے لیے 315 ارب روپے کے قرضے دیے گئے تھے، جو نومبر میں بڑھ کر 318 ارب روپے ہو گئے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔